اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس کے وزارتی سطح کے اجلاس شروع

منگل 10 نومبر 2015 12:00

پیرس ۔10 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس سے قبل وزارء کی سطح پر ابتدائی اجلاس شروع کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 30 نومبر کو متوقع اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس سے قبل وزارء کی سطح پر ابتدائی اجلاس کئے جارہے ہیں۔فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے کئے جانے والے اجلاس میں 60 وزراء سمیت 76 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا افتتاحی خطاب فرانس کے وزیر خارجہ لارنٹ فابئیس اور اس سے قبل کے اجلاس کی میزبانی کرنے والے پیرو کے وزیر ماحولیات مینوئیل پلگار ویدال نے کی۔فابئیس نے کانفرنس کے کسی حتمی فیصلے تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزرا کے اجلاس کے اس نتیجے تک پہنچنے میں مدد کرے گا۔انہوں نے کانفرنس میں گلوبل وارمننگ کو دوسرے درجے کی حد تک محدود رکھنے کے ہدف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے 4 مختلف گروپ کاروائیاں کریں گے۔ پیرو کے وزیر ماحولیات ویدال نے کہا کہ بل سمجھوتے کے متن پر تمام فریقین کا اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :