بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

منگل 10 نومبر 2015 12:06

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا ..

ڈھاکہ۔10 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کل بدھ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 145 اور دوسرے میں 58 رنز سے فتح حاصل کی۔