شیریں مزاری کی بیٹی نے ایاز صادق کو حقیقی اسپیکرقراردیدیا

منگل 10 نومبر 2015 12:09

شیریں مزاری کی بیٹی نے ایاز صادق کو حقیقی اسپیکرقراردیدیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کی صاحبزادی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حق میں ٹویٹ کردیا۔شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان حاضر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سردار ایازصادق قومی اسمبلی کے حقیقی اسپیکرہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ایاز صادق کو قومی اسمبلی میں واپسی اوراسپیکرمنتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کی سوشل میڈیا پربدزبانی کے سبب درست وقت پر پارٹی چھوڑدی۔ایمان حاضرنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) پر بھی تنقید کی ہے لیکن کبھی گالیاں نہیں سننا پڑیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ٹویٹ کی بنا پران کی والدہ اور پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :