انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘وزیر مملکت عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی
منگل 10 نومبر 2015 12:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی کے وکیل نے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ عابد شیر علی اور ان کے والد چوہدری شیر سمیت متعدد افراد الیکشن کمیشن کے مقررہ وقت سے زیادہ دیر تک انتخابی جلسہ کرتے رہے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔
عابد شیر علی نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد پارٹی کنونشن میں گئے تھے اور کسی قسم کی انتخابی مہم نہیں چلا رہے تھے لیکن اگر پھر بھی الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے تو وہ غیر مشروط طور پر معافی مانگتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 26 نومبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عابد شیر علی کے معافی نامے کا جائزہ لینے کے بعد 26 نومبر کو اس معاملے پر فیصلہ سنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.