کھوئی رٹہ ‘ رفیق نیئر کے جلسے میں جان پر چار افراد کو زخمی کر دیاگیا

منگل 10 نومبر 2015 12:27

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)رفیق نےئر کے جلسہ پر کیوں گئے ؟ جلسہ سے واپس گھر جاتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں پر پیپلز پارٹی وارداتی گروپ کا حملہ چار افراد زخمی- گھات لگا کر حملہ کرنے والوں میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالقیوم قمر کے دو حقیقی بھائی اور رشتہ دار شامل ہیں زخمیوں ہونے والوں نے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ درخواست دے دی اپنے کارکنوں کا اچھی طرح تحفظ کرنا جانتا ہوں میں واقعہ کی مذمت نہیں کرتا حملہ آوروں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ وہ اب تیار رہیں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر صحت و امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رفیق نےئر کی زخمیوں کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کھوئی رٹہ کٹہڑہ ڈاکخانہ میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کرنے پی پی پی ضلع کوٹلی و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالقیو م قمر کے گاؤں ( کھوڑ کیلہ) کے رہائشی آصف رزاق ولد عبدالرزاق ، افضال یونس ولد محمد یونس ، ایوب ولد چوہدری یعقوب و دیگر جلسہ ختم ہونے پر اپنے گھر جا رہے تھے ناکہ لگائے بیٹھے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالقیوم قمر کے حقیقی دو بھائیوں داؤد گل ، ماسٹر معروف چوہدری و دیگر کے قریبی رشتہ داروں گل نواز ، شاہنواز ، ماسٹر محمد عابد ، ماسٹر محمد رفیق ،عرفان زمان ، زاہدصدیق ، طالب گورسی ، مظہر حسین و دیگر نے اچانک حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گئے زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا زخمیوں نے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ میں درخواست دے دی تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملے کی خبر سنتے ہی تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر ، ٹھیکیدار چوہدری محمد یوسف ، چوہدری محفوظ آف ٹچاں ، مہربان تبسم آف کھوڑ ، چوہدری نوا ز اور زاہد اعظم کالس کھوئی رٹہ پہنچ گئے زخمیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کا بھرپور تحفظ کرنا جانتے ہیں کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ اور دست بازو ہیں انہیں لاوارث نہ سمجھا جائے ہم نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو رواداری اور بھائی چارے کا درس دے رکھا ہے ہم جواب دینا بھی جانتے ہیں ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے آئندہ اگر ہمارے کسی کارکن کے ساتھ ایسی حرکت کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ۔