فلم بین میری رنبیر کپور اور رنویرسنگھ کے ساتھ جوڑی پسند کرتے ہیں‘ دیپیکاپڈوکون
منگل 10 نومبر 2015 12:36
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پدوکون کا کہنا ہے کہ فلموں میں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ دونوں ہی کے ساتھ ان کی جوڑی بہت پسند کی جاتی ہے لیکن رنبیر کے مقابلے میں رنویر کے ساتھ ان کا تعلق کچھ مختلف ہے۔ممبئی میں اپنی آئندہ آنے والی فلم باجی راوٴ مستانی کی پوسٹر لاوٴنچنگ تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیپیکا پدوکون نے کہا کہ فلم بین ان کی رنبیر کپور اور رنویر سنگھ دونوں ہی کے ساتھ جوڑی کو پسند کرتے ہیں۔
درحقیقت ان کی کسی کے ساتھ جوڑی کی نوعیت اس فلم میں ادا کئے گئے کرداروں پر منحصر ہے۔ اگر انہوں نے رنبیر کے ساتھ یہ جوانی ہے دیوانی اور تماشا میں کام کیا ہے تو اس میں ہمارے درمیان تعلق الگ نظر آتا ہے، اسی طرح رام لیلا اور باجی راوٴ مستانی میں رنویر سنگھ کے ساتھ بڑی اسکرین پر ان کے درمیان تعلق الگ نوعیت کا دکھائی دیتا ہے۔(جاری ہے)
دیپیکا پدوکون کا کہنا تھا کہ انہیں رنبیر اور رنویر دونوں ہی کے ساتھ کام کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی لیکن اگر جوڑی کی بات کی جائے تو رنویر کے ساتھ ان کا تعلق الگ نوعیت کا نظر آتا ہے۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور دیپیکا پدوکون کے درمیان بہت گہری قربت تھی لیکن اب رنبیر اور کترینہ کیف ایک ساتھ ہیں اور رنویر کپور دیپیکا سے اپنی محبت کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.