نیپال: پانچ منٹ میں بینائی واپس لانے والا انوکھا ڈاکٹر
سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 12:36
نیپال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء): نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کو اپنے مریضوں کی بینائی پانچ منٹ میں واپس لانے کا اعزاز حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سندرک روئٹ اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کی بینائی واپس لا چکے ہیں۔جو کہ کسی بھی ڈاکٹر کی تاریخ میں ا ب تک کی سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد ہے۔ موتیا کے آپریشن کے محض ایک دن کے بعد ڈاکٹر سندرک مریض کی آنکھوں سے پٹی اتارتے ہیں اور مریض صاف و شفاف دیکھنے لگتا ہے۔
ڈاکٹر سندرک ایک نیپالی طبیب چشم ہیں جنہیں اندھے پن کو دور کرنے اور مریضوں کی بینائی لوٹانے پر چیمپئین شپ کا ایوارڈ دیا جانا چاہئیے کیونکہ موتیے کا جو علاج دیگر ممالک میں بھاری رقم کے عوض بھاری مشینری کے ذریعے کیا جاتا ہے اس کا علاج ڈاکٹر سندرک ایک آنکھ کے لیے محض 25 ڈالر کے عوض کرتے ہیں۔(جاری ہے)
اگر آپ کا تعلق کسی پسماندہ ملک سے ہے اور آپ کا علاج نا ممکن ہے تو ڈالٹر سندرک آپ کا علاج ایک مائیکرو سرجری کے تحت محض پچیس ڈالر کے عوض کر سکتے ہیں اور تقریبا ہر بار ہی ڈاکٹر سندرک کو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔
ڈاکٹر سندرک کی ایک مریضہ تھلی مایا تھنگ نامی پچاس سالہ عورت تھی جس کا کہنا تھا کہ موتیے کے سبب مجھے کچھ بھی نظر نہیں آتا جس کے باعث اکثر میرے اہل خانہ کو بھوکا ہی سونا پڑتا ہے کیونکہ میں نہ تو کھانا پکا سکتی ہوں اور اکثر و بیشتر بینائی نہ ہونے کی وجہ سے گر بھی پڑتی ہوں۔ تھلی مایا کا علاج بعد ازاں ڈاکٹر سندرک نے ہی کیا جس کے بعد تھلی مایا کا کہنا تھا کہ پہلے میں گھٹنوں کے بل چلتی تھی لیکن بینائی واپس آنے کے بعد میں خود سے اُٹھ کر چلنے کے قابل ہو گئی ہوں۔ ڈاکٹر سندرک کی مقبولیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر سندرک کا طریقہ علاج اب امریکہ کی یونیورسٹیز میں بھی پڑھایا جانے لگا ہے۔ 61 سالہ ڈاکٹر سندرک کا کہنا ہے کہ اگر ہم نیپال میں یہ کر سکتے ہیں تو اس طرح دنیا کے کسی بھی کونے میں اس طریقے سے موتیے کا علاج کیا جا سکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.