13 سال گزرنے کے باوجود ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈگریوں کی تصدیق کے لئے جدید تکنیک نہ اپنا سکا
منگل 10 نومبر 2015 12:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) اپنے قیام کو 13 سال گزرنے کے باوجود ہائیرایجوکیشن کمیشن یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی شناخت اور تصدیق کے لئے جدید تکنیک نہ اپنا سکی اور اس کے پاس جدید ٹیکنالوجی نہیں ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورتس کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا تصدیق اور ایکری ڈیٹیشن (AA) ڈیپارٹمنٹ ڈگریوں کے تصدیق کے عمل کی نگرانی کرتا ہے تاہم ڈگریوں کی تصدیق کے لئے روایتی طریقہ ہی اختیار کرتا ہے کیونکہ متعلقہ یونیورسٹیوں کے ساتھ کاؤنٹر چیکنگ کے لئے ان لائن ڈیٹا بیس نہیں ہے۔
کمیشن صرف ان افراد کی ڈگری کی چیکنگ اور تصدیق کے لئے دوڑ دھوپ کرتا ہے جو کسی اعلیٰ شخصیت کی ہو یا اس میں شک پایا جاتا ہو۔ اے اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد رضا چوہان کا کہنا ہے کہ کئی طبعی ریکارڈز اور تعلیمی عوامل ہیں جن کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ مشکوک ڈگریوں کو روکنے کے لئے انہوں نے نادرا کے ساتھ مل کر ایک سافت وئیر کو تشکیل دے دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.