سعودی عرب ، خواتین کی شناخت کیلئے بائیومیٹرک سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

منگل 10 نومبر 2015 12:43

سعودی عرب ، خواتین کی شناخت کیلئے بائیومیٹرک سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) سعودی وزارت انصاف نے ملکی عدالتوں میں خواتین کی شناخت کے لئے بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کا مقصد عدالت آنے والی خواتین کی کسی بھی ابہام کی صورت میں انگوٹھے کے نشان سے شناخت ممکن بنانا ہے۔

(جاری ہے)

وزارتِ عدل کے ذرائع نے ایک عرب ویب سائٹ کو بتایا کہ خواتین کو عدالتوں اور نظامتِ قوانین میں ملازمتیں دینے اور ان کی شہادت کے لیے عدالت میں پیشی کے طریق کار کو آسان بنانے کی غرض سے موجودہ نظام میں متعدد ترامیم کی جارہی ہیں۔وزارت اپنے تحت آنے والے اداروں میں خواتین کے لئے علیحدہ سیکشن کھول رہی ہے۔جہاں تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی اور یہ مردوں کے دفاتر سے بالکل الگ تھلگ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :