سینٹ اجلا س میں حکو متی وزراء کی غیر حا ضری ، چیئر مین سینیٹ کا اظہا ر بر ہمی

منگل 10 نومبر 2015 12:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) سینٹ اجلا س میں حکو متی وزراء کی عدم موجودگی پر وقفہ سوالات آدھے سے زائد موخر کردیا گیا ۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آخر وزراء کہاں ہیں اپنی دوسری جگہ تقریبات میں حاضریوں کے چکر میں پارلیمنٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے تین مرتبہ پہلے بھی وارننگ دے چکا ہوں ابھی آخری وارننگ ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہوا جس میں ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی ، روبینہ خالد اور دیگر سینیٹرز کے سوالات وزارت پانی و بجلی سے متعلق تھے لیکن وزارت پانی و بجلی کے وزراء کی عدم موجودگی پر وزیر مملکت شیخ آفتاب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر پانی و بجلی کہیں تقریب میں پراجیکٹ کے افتتاح پر گئے ہیں لاحظہ ان سوالات کو موخر کیا جائے جس پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آخر وزراء کہاں ہیں اگر وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف موجود نہیں تو وزیر مملکت کہاں ہے اس لئے دو وزراء بنائے جاتے ہیں اگر ایک وزیر کسی تقریب پر پراجیکٹ کے سلسلے میں پارلیمنٹ حاضر نہیں ہوسکتا تو پھر دوسرا ضرور پارلیمنٹ میں موجود ہو پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا ہے چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تین مرتبہ پہلے بھی وارننگ دے چکا ہوں اور آخری مرتبہ وارننگ دے رہا ہوں کہ اگلی مرتبہ متعلقہ وزارت کے وزیر نہ آئے تو پھر سخت ہدایات جاری کردونگا اور آئندہ تمام وزراء دوسری غیر حاضری میٹنگ کو چھوڑ کر پارلیمنٹ میں آیا کریں جس دن جس وزیر کا وقفہ سوالات میں جواب دینا ہو وہ لازمی آئے

متعلقہ عنوان :