جاپان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں 6 ماہ کے دوران 4 گنا سے زائد اضافہ

منگل 10 نومبر 2015 12:48

ٹوکیو ۔10 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 نومبر۔2015ء) جاپان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 4 گنا سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال اپریل سے ستمبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 8.7 ٹریلین یوآن رہا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 2.0 ٹریلین یوآن کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ صرف ستمبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 50.1 فیصد اضافہ ہوا۔