جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 14 نومبر سے شروع ہو گا

منگل 10 نومبر 2015 12:51

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 14 نومبر سے شروع ہو گا

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 14 نومبر سے شروع ہو گامیڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

(جاری ہے)

سٹین بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز گراؤن انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث وہ دوسری اننگز میں باؤلنگ بھی نہیں کرا پائے تھے، البتہ انہوں نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کی تھی اور صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

جنوبی افریقن ٹیم کے ترجمان کے مطابق اس وقت سٹین کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، بنگلور ٹیسٹ سے دو روز قبل ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد ہی ان کی دستیابی کا پتا چلے گا۔ جے پی ڈومینی اور مورنے مورکل مکمل فٹ ہیں اور وہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو چار میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :