کراچی‘ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا کارندہ مارا گیا‘ ٹارگٹ کلر سمیت 7 ملزم گرفتار‘ ہینڈ گرنیڈ و دیگر اسلحہ برآمد

منگل 10 نومبر 2015 13:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) کراچی میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کا کارندہ مارا گیا، ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیاری گینگ وار کا کمانڈر عامرعرف بھیا مارا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار گروپ سے تھا اور وہ پولیس اہلکاروں کے قتل، بھتہ خوری اور اغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ منگھوپری چورنگی ناکہ پر پولیس نے مقابلے میں ٹارگٹ کلر مظہر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا۔ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے مومن آباد، محمود آباد اور چینیسر گوٹھ سے مختلف مقدمات میں مطلوب 6 ملزم گرفتار کرلئے۔

متعلقہ عنوان :