اردن‘ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو امریکی اہلکار ہلاک

منگل 10 نومبر 2015 13:28

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) اردن میں پولیس کے ایک تربیتی مرکز میں فائرنگ کے نتیجے میں دو امریکی فوجی مارے گئے جبکہ حملہ آورنے خودکوبھی گولی مارکرزندگی کاخاتمہ کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دارالحکومت عمان سے باہرایک تربیتی مرکزمیں پیش آیا،سکیورٹی ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ حملہ آور اردن کی پولیس کا ایک اہلکار تھا اور دو امریکی فوجی اہلکاروں کو گولی مارنے کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی جان لے لی۔واضح رہے کہ تاہم ابھی تک فائرنگ کے واقعہ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں امریکہ کی مالی مدد سے چلنے والے اس تربیتی مرکز میں عراقی اور فلسطینی افسران کو تربیت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :