بہار کی عوام نے مودی کو آئینہ دکھا دیا‘بھارت کی عوام اب مودی سے زیادہ امیدیں نہیں رکھتی اور ناں ہی وہ ہندو انتہاپسندی میں بی جے پی کے اتحادیوں کی ہمنوا ہے‘ نیویارک ٹائمز

منگل 10 نومبر 2015 13:29

نئی دہلی/نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) نریندر مودی نے گزشتہ برس عام انتخابات میں ’ترقی سب کیلئے‘ کا نعرہ لگایا اور وزیراعظم بن گئے مگر ابھی معاشی ترقی کے وعدے وفا ہونے تھے کہ حکومتی اتحادیوں نے فرقہ وارانہ تناؤ کو ہوا دینا شروع کر دی۔ اب بھارت کی آبادی کے لحاظ سے تیسری بڑی ریاست بہار کی عوام نے نریندر مودی کو پیغام دیا ہے کہ نفرت کا پرچار بند کیا جائے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب بھارت جنوبی ایشیا میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے، وہ مذہبی تعصب میں پھنسا ہوا ہے۔ بی جے پی رہنماؤں نے انتخابی مہم کے دوران مسلسل نریندر مودی کی تصویر استعمال کی اور گائے کے گوشت پر پابندی کا مطالبہ کیا مگر انتخابی نتائج سے واضح ہوتا ہے بھارت کی عوام اب مودی سے زیادہ امیدیں نہیں رکھتی اور ناں ہی وہ ہندو انتہاپسندی میں بی جے پی کے اتحادیوں کی ہمنوا ہے

متعلقہ عنوان :