وفاقی حکومت اقتصادی راہداری بارے گلگت بلتستان کے عوام کے تحفظات دور کرے،سراج الحق

منگل 10 نومبر 2015 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اقتصادی راہداری بارے گلگت بلتستان کے عوام کے تحفظات دور کرے،مرکزی حب گلگت کو بنایا جائے،مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق دئیے جائیں،دیامر ڈیم سمیت دیگر ڈیمز کی رائلٹی گلگت بلتستان کے عوام کو فراہم کی جائے نئی حکومت گلگت بلتستان سے کرپشن اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے سالانہ اراکین جنرل کے اجلاس کے موقع پر گلگت بلتستان سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی ،سابق وزیر قانون ونائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ،امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع،سیکرٹری جماعت اسلامی گلگت بلتستان نظام الدین،عبدالعلیم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،گلگت بلتستان سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کرپشن ظلم نا انصافی میرٹ کی پامالی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے لاکھوں نوجوان بے روزگارہیں جن کے لیے حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے گلگت بلتستان حساس خطہ ہے پاکستان کے دشمن اس خطے میں قیام امن میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں

گلگت بلتستان پاکستان میں معشیت میں ریڈ کی ہڈی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے قائدانہ کردار ادا کررہی ہے جماعت اسلامی نے اپنے اداروں اور اپنے وسائل کے ساتھ یہاں کے لوگوں کی خدمت کی ہے اور خدمت کا یہ کام جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان موثر سیاسی قوت ہے اس کو کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا ،گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کی اکائی ہے جماعت اسلامی ریاست کی وحدت پر یقین رکھتی ہے اور ریاست کی وحدت کے خلاف ہونے والے اقدامات کی مزاحمت کرے گی ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو با اختیار اور باوقار سیٹ اپ دیا جائے اور اس خطے کو تحریک آزاد ی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو باہم مربوط کرنے کے لیے کشمیر کونسل کو ایک کیا جائے صدر اور چیف جسٹس بھی ایک ہو اس موقع پر مشتاق ایڈووکیٹ اور مولانا عبدالسمیع نے مشترکہ طور پر کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں سڑکیں کھنڈارات ہیں سکول اور ہسپتال نہ ہونے کے برابر ہیں وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان میں نئی بننے والی حکومت مسائل کے حل کی طرف تو جہ دے ۔

متعلقہ عنوان :