کیویز بلے بازوں سے بچوں جیسا برتائو کرنے کے بعد کینگروز کرکٹرز بچوں کیساتھ کھیلنے لگے

منگل 10 نومبر 2015 14:06

کیویز بلے بازوں سے بچوں جیسا برتائو کرنے کے بعد کینگروز کرکٹرز بچوں ..

برسبین (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10نومبر۔2015ء ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ پہلے ٹیسٹ میں بچوں جیسا سلوک کرنے کے بعد کینگروز کرکٹرز کے پاس بہت فارغ وقت تھا سو اس کا فائدہ اٹھائے ہوئے انہوں نےمیچ ختم ہونے کے بعد میدان میں اپنے بچوں کے ساتھ کھیلنا شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

دونوں اننگز میں سنچریز سکور کرنے والے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کی شیرخوار بیٹی آئیوی میا خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہی ، وہ فیلڈ پر چار پائوں سے یہاں وہاں دوڑتی رہے اور ڈیڈی وارنر اس کا تعاقب کرتے رہے ، دوسری جانب آف سپنر نیتھن لائن کی بیٹی ہارپر بھی پیچھے نہ رہی ، آسٹریلین ٹیم کٹ میں ملبوس وہ بھی اپنے ڈیڈی کو میدان میں دوڑاتے دیکھی گئی ۔