اسلام آباد : ن لیگ کے ایم این اے شہاب الدین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 14:22

اسلام آباد : ن لیگ کے ایم این اے شہاب الدین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : مسلم لیگ ن کے ایم این اے شہاب الدین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے . تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما شہاب الدین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے نظر انداز کیئے جانے پر استعفیٰ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی اسمبلیوں میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں جو مسائل کا حل نہ نکال سکے ، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ باجوڑ کے دوران بھی مجھے نظر انداز کیا اور گھر میں بند رکھا گیا، شہاب الدین نے بتایا کہ گورنر کی وجہ سے باپ دادا کی کمائی عزت مٹی میں مل گئی ،گورنر اور پولیٹیکل ایجنٹ کے حکم پر مجھے کام سے روکاگیا۔

(جاری ہے)

گورنر باجوڑ ایجنسی کے رسم و رواج سے واقف نہیں ہیں ۔وفاق نے باجوڑ میں زلزلہ متاثرین کیلئے کوئی امداد نہیں کی، انہوں نے مزید بتایا کہ باجوڑ میں امدادی سامان نوابوں اور عمائدین میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج کرتا رہوں گا.