اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں اقتصادی انقلاب کی نوید ثابت ہو گا ‘خادم حسین

منگل 10 نومبر 2015 14:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر ،ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز خادم حسین نے وزیراعظم کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے مغربی روٹ کوجلد مکمل کرنے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ منصوبہ خطے میں اقتصادی انقلاب کی نوید ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہاچین پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے،راہداری منصوبے کی تکمیل سے نجی شعبے کو بہت فائدہ ہو گا اور بے روزگای ختم ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ایک صف پر ہیں،پاک چین ایک سڑک نہیں بلکہ نئے منصوبوں کا ایک پیکچ ہے۔منصوبے کی اہمیت کے پیش نظراس کی نگرانی کے لیے 35 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

خادم حسن نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبہ ایک طویل مدت منصوبہ ہے، اس منصوبے سے صرف پاکستان کو نہیں بلکہ پورے خطے کا فائدہ ہوگا،اس منصوبے کی تکمیل سے خطے میں معاشی انقلاب آئے گااور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،اس منصوبے سے گوادر پورٹ پاکستان کی تیسری بڑی بندرگاہ کے طور ابھرے گئی۔گوادر پورٹ تکمیل سے ایشیا،افریقہ اور پورپ سے بہتر تجارتی روابط استوار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :