اسلام آباد کے 718 ڈیلی ویجز ملازمین روزانہ اپنی تنخواہوں اور ریگولائزیشن کیلئے سڑکوں پر آتے ہیں،شاہی سید

منگل 10 نومبر 2015 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) سینیٹر شاہی سید نے سینٹ میں توجہ مبذول کروانے کے نوٹس پر ماڈل کالجز آف اسلام آباد کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے کہا کہ اسلام آباد کے 718 ڈیلی ویجز ملازمین روزانہ اپنی تنخواہوں اور ریگولائزیشن کیلئے سڑکوں پر آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کا دن تو منایا جاتا ہے تاہم تعلیم کے حوالے سے انکی افکار پر عمل نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

نوٹس کے جواب میں وزارت کیڈ کے وزیر مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا کہ اسٹوڈنٹس کے فنڈز سے ڈیلی ویجز کو تنخواہیں دیتے تھے فنڈز جب بند کر دیئے تو تنخواہوں کے مسائل پیدا ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں ان ملازمین کیلئے فنڈز نہیں رکھے گئے اس لئے انہیں آج تک تنخواہیں نہیں دے سکے جب ریگولر کرنے کیلئے لسٹیں بنائی گئیں تو لوئر سٹاف کے غلط نام بھی ڈالے گئے۔ عثمان ابراہیم نے مزید کہا کہ ہم نے کمیٹی بنائی ہے جو کہ حسیب اطہر کی سربراہی میں کام کر رہی ہے اور کیس ٹو کیس روزانہ کی بنیاد پر کام ہو رہا ہے 1129 ڈیلی ویجز ملازمین ہیں اور انکے لئے 140 ملین کی گرانٹ مانگی ہے اور جلد مسئلہ حل کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :