ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان کو نئی بلٹ پروف گاڑی مل گئی

منگل 10 نومبر 2015 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سول سیکرٹریٹ لاہور نے ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان کو نئی بلٹ پروف گاڑی لینڈ کروزر دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ہوم سیکرٹری پنجاب کو یہ گاڑی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے چند روز قبل کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کی تھیں۔