لارنس روڈ پر واقع امتحانی مرکز سے امیدوار کی جگہ امتحان دینے والا نوجوان دھر لیا گیا

منگل 10 نومبر 2015 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) لارنس روڈ پر واقع امتحانی مرکز سے امیدوار کی جگہ امتحان دینے والا نوجوان دھر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پکڑا جانے والا نوجوان فرحان حیدر انٹرمیڈیٹ پارٹ IIکے فزکس کے پرچے میں اصل امیدوار ذیشان کی جگہ بیٹھ کر امتحان دے رہا تھا۔ ملزم کی شناخت رول نمبر سلپ پر چسپاں تصویر سے کی گئی ۔ فرحان حیدر کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔