سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ نے باضابطہ چارج سنبھال لیا
منگل 10 نومبر 2015 14:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ نے باضابطہ چارج سنبھال لیا جبکہ سابقہ کابینہ کی جانب سے چارج حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے رخصت ہونے والے ججز نے کمزور فیصلے دیئے ہیں جن پر نظرثانی کے لئے درخواستیں دائر کر یں گے ۔
جمہوریت کو خطرہ ہوا تو وکلاء دفاع میں سب سے آگے ہوں گے ۔ جسٹس(ر) جواد ایس خواجہ کے شکر گزار ہیں کہ ان کی علی ظفٰر کے خلاف کارروائی نے ہماری فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ نو منتخب صدر علی ظفر نے کہا کہ اگر عدلیہ نے آئین و قانون سے انحراف کیا تو ہم اس کی کھل کر مخالفت کریں گے ۔ وکلاء کے وقار اور عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔(جاری ہے)
جمہوریت ،آزاد عدلیہ عدالتی نظام اور بار کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ سابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد نے کہا ہے کہ ملک بھر کے وکلاء ملک کی سیاسی صورت حال اور عدلیہ کے حوالے سے سخت بے چینی اور ہیجان کا شکار ہیں اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو یہ بے چینی خطرناک صورت حال اختیار کر سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وکیل بنیادی طور پر معاشرے کے کچلے ہوئے بے بس اور ناانصافی کی چکی کے پاٹوں میں پسنے والی عوام کے حقوق لڑنے والا فائٹر ہے وکلاء ہی تھے کہ جنہوں نے بدترین آمریت کو شکست دی اور ہر مارشل لاء کے خلاف سینہ سپر رہے ۔ وکلاء میں وہ طبقہ ہے کہ جس میں جمہوریت پائی جاتی ہے اور ہر سال ان کے باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں منگل کے روز سپریم کورٹ بار کے تحت منعقدہ تقریب میں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ جو ججز بننے کے اہل نہیں ہیں ان کو ججز بنایا جا رہا ہے وکلاء ایسے تمام لوگوں کی کھل کر مخالفت کریں ۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وکلاء برادری سے جو بھی وعدے کئے ہیں ان کو مکمل کریں گے وکلاء کے ہاسٹل ، ہیلتھ انشورنس اور دیگر حوالوں سے کام کیا جائے گا ۔ پورے سال کا ایجنڈا دیں گے ۔امریکن اور یورپین بار سے ملاقاتیں کریں گے ۔ بعدازاں جانے والی کابینہ نے آنے والی کابینہ کو خوش آمدید کہا اور ایک دوسرے کو گلدستے پیش کئے ۔ سابقہ صدر فضل حق عباسی نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.