Live Updates

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا معاملہ سیاسی ، عدالت کو اس میں مداخلت نہیں کرنا چاہئے ،تحریک انصاف

منگل 10 نومبر 2015 14:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما سید ظفر علی شاہ کی جانب سے ان کے اراکین کے استعفوں کی منظوری کی درخواست پر منگل کے روز جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا معاملہ قومی اسمبلی میں پڑا رہا ہے مگر وہاں اس کو نہیں اٹھایا گیا یہ ایک سیاسی سوال ہے عدالت کو اس میں مداخلت نہیں کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی اسی وجہ سے درخواست خارج کر دی تھی سپریم کورٹ درج بالا درخواست بھی بھاری جرمانے کے ساتھ خارج کرے ۔ ویسے بھی ارکان قومی اسمبلی ، سینٹ کے اجلاسوں میں شریک ہو رہے ہیں اور تمام تر فرائض ادا کر رہے ہیں اگر سپیکر قومی اسمبلی نے کارروائی کرنا ہوتی تو اب تک کی جا چکی ہوتی ۔ تحریک انصاف نے یہ جواب سب ارکان کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کروایا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :