این اے 125 دھاندلی کیس کی سماعت وکلاء کے دلائل کی عدم تیاری کے با عث 18 نومبر تک ملتوی

منگل 10 نومبر 2015 14:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے این اے 125 میں خواجہ سعد رفیق دھاندلی کیس کی سماعت فریقین کے وکلاء کے دلائل کی عدم تیاری کی وجہ سے 18 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز مقدمے کی سماعت کی اس دوران عدالت نے حامد خان کے وکیل اور خواجہ سعد رفیق کے وکیل خواجہ حارث سے پوچھا کہ کیا وہ آج دلائل مکمل کرنے کی پوزیشن میں ہیں تو دونوں نے کہا کہ آج تو دلائل مکمل نہیں کر سکیں گے اس پر عدالت نے کہا کہ اس کیس کی سماعت کسی اور روز کریں گے اور سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی