لاہور چڑیا گھر میں نئے جانور لانے کی مہم جاری

منگل 10 نومبر 2015 14:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) لاہور چڑیا گھر میں نئے جانور لانے کی مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں مختلف سکولوں کے دو ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے دستخطی مہم پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

مہم ختم ہونے پر دستخط شدہ خط وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے کیا جائے گا۔ دستخط کرنے والے بیشتر طلباء و طالبات نے لاہور چڑیا گھر میں مزید ہاتھی لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے دستخطی مہم آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔