برطانیہ میں سالانہ ریو بک کیوب چیمپئن شپ کا انعقاد

منگل 10 نومبر 2015 14:57

برطانیہ میں سالانہ ریو بک کیوب چیمپئن شپ کا انعقاد

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)ریوبک کیوب حل کرنا انتہائی ذہین افراد کے لیے بھی بے حد مشکل عمل ہوتا ہے جس میں ماہر سے ماہر کھلاڑی کے بھی پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی کاؤنٹی ہارٹفورڈشائر میں 10ویں سالانہ چیمپئن شپ میں دنیا کے 19ممالک سے آنے والے 200سے زائد ماہر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔دو روزہ ریوبکس کیوب چمپئن شپ میں جہاں اسٹینڈرڈ3x3کیوبز کے مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں، وہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر ریوبکس کیوب حل کرنے کے منفرد مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔