آف سپنر سعید اجمل ، زرعی یونیورسٹی انتظامیہ میں تمام معاملات طے پا گئے

منگل 10 نومبر 2015 14:59

آف سپنر سعید اجمل ، زرعی یونیورسٹی انتظامیہ میں تمام معاملات طے پا ..

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10نومبر۔2015ء ) پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر سعید اجمل اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے پاگئے ہیں ، ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین استعمال میں لاسکتے ہیں اور وہاں پر پاکستانی کرکٹر کو تربیت دے سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سعید اجمل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اکیڈمی نوجوان کرکٹرز کیلئے بن رہی ہے اور یونیورسٹی کی جگہ حکومت کی ملکیت ہے ، وہ اس پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے ، ان کا مقصد اس قوم کے نوجوانوں کو بہترین کرکٹر بنانا اور ان کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانا ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے ملک کا نام روشن کرسکیں ۔