رائے مجتبیٰ کھرل کے تھپڑ مارنے کا معاملہ، پریذائیڈنگ افسر اپنے بیان سے منحرف ہو گیا‘سماعت 26نومبر تک ملتوی

دراصل تھپڑ مارنے کا واقعہ نہیں تھا دھکم پیل ہوئی تھی ‘پریذائیڈنگ افسر اگر آپ آج کسی کے دباؤ کے باعث اپنا بیان بدلیں گے تو کل آپ کو کوئی لات مار دے گا‘چیف الیکشن کمشنر

منگل 10 نومبر 2015 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سابق پارلیمانی سیکرٹری رائے مجتبیٰ کھرل کی جانب سے پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کے کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان کی زیر صدارت سابق پارلیمانی سیکرٹری رائے مجتبیٰ کھرل کا پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پریذائیڈنگ افسر تھپڑ مارنے کے واقعے سے منحرف ہو گیا اور موقف اختیار کیا کہ یہ دراصل تھپڑ مارنے کا واقعہ نہیں تھا بلکہ دھکم پیل ہوئی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر آپ آج کسی کے دباؤ کے باعث اپنا بیان بدلیں گے تو کل آپ کو کوئی لات مار دے گا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق پارلیمانی سیکرٹری رائے مجتبیٰ کھرل سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :