وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا گھرکی ہسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس‘ انتظامیہ سے رپورٹ طلب

منگل 10 نومبر 2015 15:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گھرکی ہسپتال کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ہونے والی آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اورجاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :