فنکشنل لیگ کا بلدیاتی انتخابات میں خیرپور میں 11کارکنوں کی ہلاکت ، دھاندلی کیخلاف احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ
منگل 10 نومبر 2015 15:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں منگل کو مسلم لیگ فنکشنل نے بلدیاتی انتخابات کے دوران خیرپور میں گیارہ کارکنوں کی ہلاکت اوردھاندلی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا اس سے قبل نکتہ اعتراض پر مسلم لیگ فنکشنل کے کاظم علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں قیامت تھی خیرپور میں دھاندلی کی گئی ہے، پولیس نے وہاں خود ٹھپے لگائے ہیں، 11 کارکن شہید کئے گئے ان کو ٹارگٹ کر کے مارا گیا، انہوں نے کہا کہ دوسرا مرحلہ فوج کی نگرانی میں کروایا جائے اور کلنگ کے کیس ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں، ہم حکومت کے اتحادی ہیں مگر ہمارے حق میں کسی نے کوئی بیان تک نہیں دیا ہے یہ کیا اتحاد ہے؟۔
فنکشنل لیگ کے غوث بخش مہر نے کہا کہ الیکشن اصلاحات ہوئی ہیں مگر لاگو نہیں ہوئی ، شکار پور میں دھاندلی کی گئی ہے ، معلوم ہی نہیں ہو رہا تھا کہ پولنگ سٹیشنوں پر پولیس ہے یا عام آدمی ہے، وہاں جرائم پیشہ افراد پولنگ سٹیشنوں پر موجود تھے، ہمارے بندے مارے جانے پر کسی کو تو حکومت کو پوچھنا چاہئے تھا جو لوگ الیکشن لڑ رہے تھے ان کے رشتہ دار پریزائیڈنگ افسر تھے ہم دھاندلی اور کارکنوں کی ہلاکت کیخلاف واک آؤٹ کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی فنکشنل لیگ کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.