محمود خان اچکزئی کی حکومتی پالیسیوں پرکڑی تنقید
آرمی چیف کے دورے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے ، محمود اچکزئی کا مطالبہ
منگل 10 نومبر 2015 15:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ امریکہ بارے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے ۔ پاکستان اگر ترقی کرنا چاہتا ہے تو ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کرے ۔ پوائنٹ آف آرڈر پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں ایسی خارجہ پالیسی کو نہیں مانتا جو چار وزیروں چار مشیروں پر مشتمل بنائی ۔
خارجہ پالیسی پارلیمنٹ تشکیل دی جائے قومی اسمبلی کو خارجہ پالیسی بارے بریف کیا جائے اگر پاکستان میں ترقی چاہتے ہیں تو ہمسایوں سے اچھے تعلقات ہونے چاہئے اس سے ملک میں سرمایہ کاری ہو گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی حالت نیچے جا رہی ہے پاکستان جنگ کے دلدل میں پھنس گیا ہے ہم کسی جنرل سرتاج عزیز یا کسی وزیر کو نہیں سنیں گے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف امریکہ جا رہے ہیں ہمیں بتایا جائے اور امریکہ کا دورہ بارے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے ورنہ ہم یہاں کس لئے تنخواہیں لے رہے ہیں اگر ہمیں اعتماد میں نہ لیا گیا تو پارلیمنٹ کو خیرباد کہہ دیں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.