پرویز مشرف کے دور میں ترقی سے محروم رہ جانے والے بیورو کریٹس کو ترقی دے دی گئی
منگل 10 نومبر 2015 15:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ کے احکامات پر 17 سال قبل پرویز مشرف کے دور میں ترقی سے محروم رہ جانے والے بیورو کریٹس کو ترقی دے ہی دی گئی۔ عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خلاف اظہار وجوہ کا نوٹس بھی خارج کر دیا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ادارے اس وقت تک حکم پر عمل نہیں کرتے جب تک ان کے خلاف اظہار وجوہ کا نوٹس کیوں نا جاری کر دیا جائے۔
عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے کہا کہ آپ نے پہلے نوتیفکیشن کیوں جاری نہیں کیا۔ جس پر سیکرٹری نے عارف چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کو بتایا کہ تمام تر مراحل مکمل کرنا تھے آپ کی عنایت ہو گی کہ اگر آپ نوٹس خارج فرما دیں گے۔(جاری ہے)
مخنگل کے روز عبدالحمید قریشی وعیرہ کی درخواستوں کی سماعت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ان کی ترقی دینے کے نوٹیفکیشن پیش کرنے پر نمٹا دیں۔
پرویز مشرف دور میں ترقیوں کا جو بورڈ بنایا گیا تھا اس کے چیئرمین اور ممبران خود ترقیوں کے امیدوار بھی تھے جس کی وجہ سے درخواست گزاروں کی ترقی روک دی گئی تھی۔ عارف چوہدری ایڈووکیٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے پیش ہوئے اور انہوں نے بیورو کریٹس کی ترقی کا نوٹیفکیشن پیش کیا۔ جسٹس امیر ہانی نے کہا کہ آپ نے 2‘ 3 سال سے گند کیا ہوا ہے کیوں نوتیفکیشن جاری نہیں کیا ہے اب کیوں کیا ہے جب ہم نے ان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے اس نوٹیفکیشن کی کاپی درخواست گزاروں کو دینے کے لئے کہا‘ درخواست گزاروں نے کہا کہ دو مرتبہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس پر 17 سال لگا دیئے گئے۔ عدالت نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے جسٹس منظور ملک نے کہا کہ یہ توہین عدالت تو ہے کیوں ہم نوٹس ڈسچارج کریں۔ عارف چوہدری نے کہا کہ یہ آپ کی عنایت ہو گی کہ آپ اظہار وجوہ کا نوٹس خارج فرما دیں گے۔ عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں اور نوٹس بھی خارج کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
-
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں
-
گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ مائنز کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ
-
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلی ہائوس پشاور میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
-
تحریک انصاف کا اتوار کو پشاور میں ریلی نکالنے کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کا آخری مرحلہ بھرپور انداز میں جاری
-
قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی
-
صدرمملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وفاقی حکومت کا ججزکے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کااعلان
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.