سعودی عرب میں‌موت کی سزاوں میں اضافہ، رواں برس 151 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 15:54

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : سعودی عرب میں رواں برس کے دوران اب تک 151 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 1995ء کے بعد پہلی مرتبہ کسی ایک سال میں اتنی بڑ ی تعداد میں سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی اس تنظیم نے مزید بتایا کہ دس سال قبل 192 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔ ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے اکثر فیصلے غیر منصفانہ عدالتی کارروائیوں کا نتیجہ ہوتے ہیں اور سیاسی مخالفین کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انتہائی قدامت پسند سعودی عرب میں آبروریزی، قتل، منشیات کے کاروبار اور مرتد ہونے پر سزائے موت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :