ایل این جی معاہدے میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کے مفادات میں معاہدے میں جلد بازی کی جا رہی ہے، قطر ایل این جی فروخت کر رہا ہے اسے کوئی جلدی نہیں ‘ہم پیچھے بھاگ رہے ہیں‘ طویل المدتی قطر کے ساتھ معاہدہ کیا جا رہا ہے ‘ابھی تک ہمیں ریٹ کا نہیں پتہ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت

منگل 10 نومبر 2015 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ایل این جی معاہدے میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کے مفادات میں اس لئے معاہدے میں جلد بازی کیجا رہ یہے، قطر ایل این جی فروخت کر رہا ہے مگر اسے کوئی جلدی نہیں مگر ہم ان کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، طویل المدتی قطر کے ساتھ معاہدہ کیا جا رہا ہے مگر ابھی تک ہمیں ریٹ کا نہیں پتہ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

وہ منگل کو یہاں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی تمام اداروں میں پارلیمان کو زیادہ اہمیت حاصل ہے جب ممبران پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیں گے تو لوگوں کا پارلیمنٹ پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی جانب سے حکومتی وزراء کی جانب سے سینیٹ کو اہمیت نہ دینے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت کو سینیٹ کو اہمیت دینی چاہیے، اگر کوئی بل قومی اسمبلی سے مسترد ہو جاتا ہے تو یہ سینیٹ ہمارے پاس چیک ہے، اس کو منظور کروانے کیلئے اس لئے حکومت کو سینیٹ کو اہمیت دینی چاہیے اور تمام وزراء کو حکومتی سوالات کا جواب دیناچاہیے اور انہیں مطمئن کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایل اینجی پر حکومت جلد بازی کر رہی ہے، قطر ایل این جی فروخت کر رہا ہے اس لئے اس کو اس معاہدے کو زیادہ اہمیت دینا چاہیے تھی، مگر ہماری حکومت بھاگبھاگ کر ان کے پاس جا رہی ہے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دل میں کچھ کالا ہے۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی پر طویل المدتی معاہدہ کر رہی ہے، مگر آج تک حکومت اس کا ریٹ نہیں بتا سکی اس لئے لگتا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کے اس معاہدے سے اپنے مفادات ہیں، جس کیلئے وہ اس کیلئے جلد بازی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :