انکم ٹیکس آرڈیننس 6نومبر کو ختم ہو چکا ‘حکومت نے یہ آرڈیننس اسمبلی میں پیش کر کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی، قرضے کی نئی قسط کیلئے عوام پر 40ارب کے نئے ٹیکس کابم گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے‘ ڈالر کا ریٹ 109روپے تک پہنچ گیا ‘مجھے استعفے کا مشورہ دینے والے خود مستعفی ہوں‘ بلدیاتی انتخابات میں این اے 55اور 56میں مسلم لیگ(ن) کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت
منگل 10 نومبر 2015 15:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 6نومبر کو ختم ہو گیا تھا، حکومت نے یہ آرڈیننس اسمبلی میں پیش کر کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی، قرضے کی نئی قسط کیلئے عوام پر 40ارب کے نئے ٹیکس بم گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، ڈالر کا ریٹ 109روپے تک پہنچ گیا ہے، مجھے استعفے کا مشورہ دینے والے خود مستعفی ہوں، بلدیاتی انتخابات میں این اے 55اور 56میں مسلم لیگ(ن) کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
وہ منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے نئے قرضے کیلئے عوام پر 40ارب کے نئے ٹیکسوں کا بم گرانے کی تیاریاں کر رہی ہے، اس لئے اسمبلی میں انکم ٹیکس آرڈیننس دوبارہ پیش کیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصافکو سپیکر شپ کیلئے ہونے والے انتخابات میں پویر ووٹ ملے، بی ٹی آئی کے کل 34 ممبران ہیں جن میں سے 4منحرف ہو چکے ہیں اور ایک ممبر غیر حاضر تھا، میں نے اورجمشید دستی نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، اس لئے یہ کہنا غلط ہو گا کہ ان کو پورے ووٹ نہیں ملے۔
انہوں نے کہا کہ آج ڈالر کاریٹ 109روپے ہو گیا ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ یہ 110روپے تک پہنچ جائے گا، جب ڈالر کا ریٹ کم ہوا تو میں نے اس وقت کہا تھا کہ یہ عارضی طور پر ہوا ہے، اس کا ریٹ بڑھے گا مگر مجھے استعفیٰ دینے کے مشورے دیئے جاتے رہے اور اب مجھے مشورے دینے والے خود استعفیٰ دیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں این اے 55اور 56 میں مسلم لیگ(ن) کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے سراج الحق سے بات کی ہے، انہوں نے مجھے کہا ہے کہ ہم سے تحریک انصاف کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.