نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی بجلی درآمد اور ٹیرف کی درخواست منظور کر لی

منگل 10 نومبر 2015 15:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی بجلی درآمد اور ٹیرف کی درخواست منظور کر لی،کاسا منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی کا ٹیرف 9.4سینٹ فی یونٹ ہو گا، تاجکستان سے 1300 میگاواٹ بجلی درآمدکرنے کیلئے پشاور تک 750کلو میٹرطویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی بجلی درآمداور ٹیرف کی درخواست منظور کرلی۔

نیپرا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاجکستان سے پشاور تک 750 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی اور کاسا منصوبے سے 9.4 سینٹ فی یونٹ بجلی درآمد ہو گی۔ نیپرا کے مطابق کاسا منصوبے پر 953 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور اس سے بجلی دسمبر 2017ء سے پاکستان کو ملنا شروع ہو گی۔ پاکستان اس منصوبے کیلئے افغانستان کو 1.25 سینٹ فی یونٹ ٹرانزٹ فیس ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :