کراچی،لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا کارندہ مارا گیا

منگل 10 نومبر 2015 16:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا کارندہ مارا گیاجبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت 7ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے گینگ وارکارندوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی اسی دوران گینگ وارکارندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں لیاری گینگ وار کا کمانڈر عامرعرف بھیا مارا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا اور وہ پولیس اہلکاروں کے قتل، بھتہ خوری اور اغوابرائے تاوان کی متعددوارداتوں میں پولیس کومطلوب تھا۔ادھر منگھوپیرکے علاقے پری چورنگی ناکہ پر پولیس نے مقابلے میں ٹارگٹ کلر مظہر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیاہے۔ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے مومن آباد، محمود آباد اور چینیسر گوٹھ سے مختلف مقدمات میں مطلوب 6 ملزم گرفتار کرلئے۔گرفتارملزمان نے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔مزیدتفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :