کراچی، جہانگیر پارک میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب

منگل 10 نومبر 2015 16:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ افسران کے حلفیہ بیان کے ساتھ کراچی کے جہانگیر پارک میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوجہانگیر پارک میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ نے کی۔ دوران سماعت کے ایم سی کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ جہانگیر پارک سے تجاوزات ختم کردی گئی ہیں۔دورکنی بینچ نے ذمے دار افسر کے حلفیہ بیان کے ساتھ رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی۔ عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کے لیے کے ایم سی کو 20 نومبر تک مہلت دے دی۔