مسلم لیگ (ن) نے مظفرآباد تعلیمی بورڈ کے قیام کیلئے متحدہ طلباء محاذ کی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا

منگل 10 نومبر 2015 16:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ن نے مظفرآباد تعلیمی بورڈ قیام کیلئے متحدہ طلباء محاذ کی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا مظفرآباد بورڈ کا قیام انتہائی ضروری ہے الگ بورڈ کے قیام کیلئے حکومت کو اقدامات اٹھانے چاہیئں لیکن بدقسمتی سے مسائل کی جانب موجودہ حکمران کوئی توجہ نہیں دے رہے پیپلز پارٹی کی حکومت صرف وقت گزارنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے طلبا کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا دریں اثناء دارالحکومت کے نواحی علاقہ بانڈی گوجرہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کرپشن ، چور بازاری ، میرٹ کا قتل عام کیا گیا آزادکشمیر بھر کے عوام پیپلز پارٹی کی حکومت سے تنگ آچکے ہیں اپنے آخری چند مہینوں میں حکمران آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں عوام کے مشکلات کا موجودہ حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں ہے اسمبلی فورم سمیت ہر محاذ پر مظفرآباد کے حقوق کی بات کرتے رہے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی مظفرآباد کے عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور کوشش کی پیپلز پارٹی کے بے حس حکمران عوام کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے رہے چند سیاسی شعبدہ باز نیا روپ دھا ر عوام کو بیوقوف بنانے کی نا کام کوشش کر رہے ہیں اپنے مذموم مقاصد میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ عوام کھوٹے اور کھرے کی پہچان رکھتے ہیں بانڈی گوجرہ کے عوام کو پانی کی قلت اور سیوریج کے مسائل کا سامنا ہے ان مشکلات کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے بانڈی گوجرہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر دور کر یں گے انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت مظفرآباد کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریگی پڑھے لکھے نوجوانون کو نظر انداز کر کے موجودہ حکمرانوں نے میرٹ کی دھجیاں بکھیریں مسلم لیگ ن میرٹ بحال کریگی ۔

(جاری ہے)

سڑکوں کی تعمیر اور سیاحت کے فروغ کیلئے میگا منصوبہ جات شروع کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :