وزیر اعظم نواز شریف نے بلوکی پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 16:15

بلوکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : وزیراعظم نواز شریف نے بلوکی پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے تفصیلات کے مطابق بلوکی پاور پلانٹ منصوبے سے 2017ءتک بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بلوکی پاور پلانٹ سے کم ایندھن سے زیادہ بجلی پیدا کی جائے گی. جس سے 2017ءتک 1223 میگاواٹ بجلی حاصل ہو سکے گی۔ ذرائع کے مطابق بلوکی پاور پلانٹ کے ذریعے ایندھن کی مد میں سالانہ 5 ارب 80 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔ بلوکی پاور پلانٹ منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے.

متعلقہ عنوان :