لاری اڈہ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ڈینگی سرویلنس ٹیم کی دو خواتین ارکان کو کچل دیا ،ایک جاں بحق ،دوسری شدید زخمی
منگل 10 نومبر 2015 16:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) لاہور میں لاری اڈہ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ڈینگی سرویلنس ٹیم کی دو خواتین ارکان کو کچل دیا ،ایک جاں بحق جبکہ دوسری کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں لاری اڈا کے علاقے میں گوجرانوالہ سے لاہور آنے والی تیز رفتار کار نے مینار پاکستان کے قریب سڑک پار کرنے والی ڈینگی سرویلنس ٹیم کی خاتون ارکان نسرین اور صدیقہ کو ٹکر مار کر کچل دیا۔
گاڑی کی ٹکر لگنے سے نسرین موقع پرہی دم توڑ گئی جبکہ صدیقہ شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
جاں بحق ہونے والی نسرین دو بچوں کی ماں تھی جس میں ایک سالہ بیتا اور ڈھائی سالہ بیٹی شامل ہیں۔متوفی نسرین کے خاوند کے مطابق اس کی بیوی صبح گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لئے نکلی تھی جسے راستے میں گاڑی نے کچل کر ہلاک کر دیا ہے۔
لاری اڈا پولیس مطابق گاڑی کو محمد فاضل نامی شخص چلا رہا تھا جو کہ گوجرانوالہ سے لاہور آرہا تھا کہ مینار پاکستان کے پاس تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو کنڑول نہ کر سکا اور سڑک پارکرتی ہوئی خواتین کو کچل دیا ۔پولیس نے ملزم محمد فاضل کوحراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ گاڑی کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.