خیبرپختونخوا ڈس ایبل کرکٹ ٹرائلز 12 نومبر کو ہونگے

منگل 10 نومبر 2015 16:21

خیبرپختونخوا ڈس ایبل کرکٹ ٹرائلز 12 نومبر کو ہونگے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے خیبرپختونخوا ڈس ایبل کرکٹ ٹرائلز بارہ نومبر کو ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہونگے ۔ ٹرائلز پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فروخ زمان لینگے ۔

(جاری ہے)

جس میں25 نومبر سے کراچی میں منعقدہ نیشنل ڈس ایبل کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے خیبرپختونخوا ٹیم کا اعلان کیاجائے گا۔ ٹرائلز جمعرات کے روز بوقت دو بجے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہونگے جس میں تمام خیبرپختونخوا کے ڈس ایبل کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں ۔ ٹرائلز کیلئے مزید معلومات کیلئے اس نمبر پر 03459293786 رابطہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :