صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراٹے کیمپ کل سے مینگورہ میں شروع ہوگا

منگل 10 نومبر 2015 16:21

صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراٹے کیمپ کل سے مینگورہ میں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ ٹریننگ وکوچنگ کیمپ آج مینگورہ سوات میں شروع ہورہا ہے جس کا باضابطہ افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات سید ثقلین شاہ کرینگے ۔ ان کے ہمراہ سوات کراٹے ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود ہونگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سیف گولڈ میڈلسٹ خالد نور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تین روزہ کیمپ میں نیشنل چمپئن و انٹر نیشنل کھلاڑی محمد کاشف کھلاڑیوں کو نئے روز سے آگاہی اورکراٹے کے جدید ٹیکنکس سکھائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن نے صوبے میں کراٹے کھیل کے فروغ کیلئے تمام ڈسٹرکٹس میں ٹریننگ کیمپس کرانے کا فیصلہ کیا ہے سوات کے بعد دیگر اضلاع میں بھی تربیتی کیمپس منعقد کئے جائینگے ۔جس کا مقصد کھلاڑیوں کو جدید ٹیکنیکس اور نئے رولز سے ہم آہنگی کے علاوہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش بھی ہے ۔