ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بہتر پرفارمنس دیں گے ، اظہر علی
منگل 10 نومبر 2015 16:24
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10نومبر۔2015ء ) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ہم جیتیں گے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بہترین پرفارمنس دیں گے ۔ ابوظہبی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اظہرعلی کا کہنا تھا کہ یونس خان کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوا۔
(جاری ہے)
یونس خان لیجنڈ بیٹسمین ہیں ٹیم کو فتح دلائیں گے اور میچ ونر ثابت ہونگے ان کا کردار ہمیشہ سے ہی مثبت رہا ہے اور ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں پر مشتمل ون ڈے ٹیم اچھی پرفارمنس دکھانے کی کوشش کرے گی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا ۔ ون ڈے سیریز میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ اس سے قبل شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی ہوئی جس میں انگلش کپتان این مورگن بھی موجود تھے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.