11 سالہ چینی لڑکی نے اپنے جسم کے اعضا کا عطیہ دے کر 6 زندگیاں‌بچا لیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 16:27

11 سالہ چینی لڑکی نے اپنے جسم کے اعضا کا عطیہ دے کر 6 زندگیاں‌بچا لیں

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء): 11 سالہ چینی لڑکی نے 6 زندگیاں بچانے کے لیے اپنے اعضا عطیہ کر دئے . تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں ڈاکٹرز کو 11 سالہ چینی لڑکی کے گرد سر جھُکا کر کھڑا دکھا گیا ہے، ڈاکٹرز ملٹی آرگنز سرجری کرنے سے قبل سر جھُکا کر اس کم سن بچی کو خراجٍ تحسین پیش کر ہے ہیں جس نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا.

ٹونگ یاتنگ نامی 11 سالہ لڑکی کرونک بیماری میں مبتلا تھی جس کے سبب 50 سے زائد کومہ میں ہی رہی .

(جاری ہے)

اس بیماری کے سبب اس کے جسم کے مسلز کمزور ہو کر کام کرنا چھوڑ چُکے تھے. بیجنگ نیوز کے مطابق بیمارے کے سبب یاتنگ کا ذہن بُری طرح متاثر ہوا. ٹونگ کے عطیہ کیے گئے اعضا میں دل، جگر، گردے اور کارنیا شامل ہیں. ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یاتنگ کے عطیہ کیے گئے اعضا 6 افراد کی زدگی بچانے میں کام آسکتے ہیں.

جبکہ عطیہ یاتنگ اور اس کے اہلٍ خانہ کے آمادہ ہونے کے بعد ہی کیا گیا. واضح ہے کہ چین کو اعضا عطیہ کرنے والے افراد کی اشد ضرورت ہے. ایک اندازے کے مطابق گذشتہ سال 3 لاکھ افراد اس انتظار میں تھے کہ کوئی انہیں اپنے جسم کا عضو عطیہ کر دے لیکن ہر 30 افراد میں سے کوئی ایک خوش نصیب ہی عضو حاصل کر پاتا ہے.