گلوکار حمیرا ارشد پاکستان لائف اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے پرسوں انگلینڈ روانہ ہونگی

منگل 10 نومبر 2015 16:29

گلوکار حمیرا ارشد پاکستان لائف اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے پرسوں انگلینڈ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء ) معروف گلوکار حمیرا ارشد پاکستان لائف اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے ( جمعرات ) انگلینڈ روانہ ہو ں گی ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں پاکستان لائیو اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب میں حمیراارشد سمیت دیگر پاکستانی فنکار بھی شرکت کریں گے ۔انگلینڈ میں پاکستان لائیو اچیومنٹ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے اور گلوکارہ حمیراارشد کی موسیقی میں خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو اس سال پاکستان لائیو اچیو منٹ ایوارڈ دیا جار ہاہے جس کے لئے حمیراارشد ( جمعرات ) انگلینڈ روانہ ہورہی ہیں ۔