زلزلہ متاثرین میں 44ہزار سے زائد خیمے تقسیم کئے ‘9 سو زائد کھانے پینے کے آئٹمز کے سمیت 49 پینے کی صاف پانی کے پلانٹس اور 170 جنریٹرز دیئے گئے ‘27 ٹن میڈیکل ریلیف کا سامان‘ 25 ہزار اشیاء ضروریہ متاثرین تک پہنچائیں‘ چار سی ون تھرٹی سامان کی ترسیل کو ممکن بنایا ‘ریلیف کیلئے 11ہیلی کاپٹرز استعمال ہوئے ‘زلزلے سے جاں بحق 270افراد میں 243کو معاوضہ ادا کردیا ‘2115زخمیوں میں سے 302افراد کو معاوضہ دیا گیا

وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال نے سینٹ میں زلزلہ ریلیف بارے حکومتی رپورٹ پیش کر دی

منگل 10 نومبر 2015 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال نے کہا کہ زلزلہ متاثرین میں اب تک 44ہزار سے زائد خیمے تقسیم کئے جاچکے ہیں‘ 9 سو زائد کھانے پینے کے آئٹمز کے سمیت 49 پینے کی صاف پانی کے پلانٹس اور 170 جنریٹرز دیئے گئے ہیں‘ 27 ٹن میڈیکل ریلیف کا سامان‘ 25 ہزار اشیاء ضروریہ متاثرین تک پہنچائی گئی ہیں‘ چار سی ون تھرٹی کے ذریعے سامان کی ترسیل کو ممکن بنایا گیا ریلیف کے کاموں کیلئے گیارہ ہیلی کاپٹرز استعمال ہوئے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے دو سو ستر افراد میں دو سو ترتالیس کو معاوضہ ادا کردیا ہے زخمی دو ہزار ایک سو پندرہ افراد میں سے تین سو دو افراد کو معاوضہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سینٹ اجلاس میں زلزلہ میں ریلیف کے حوالے سے حکومتی رپورٹ پیش کررہے تھے انہوں نے ایوان کو بتایا کہ 3485 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں جبکہ 62331 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے خیبرپختونخوا‘ فاٹا اور گلگت بلتستان زلزلہ متاثرہ علاقوں کیلئے خصوصی ریلیف کے ذریعے 44 ہزار سے زائد خیمے متاچرین کو دیےء گئے اور این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر حکومت متاثرہ افراد کو ریلیف دے رہی ہے 9سو سے زائد کھانے پینے کی اشیاء بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :