قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی کارکردگی لائق تحسین ہے ‘تمام قائمہ کمیٹیوں کو ان کے نقش قدم پر چلنا چاہئے ‘زلزلہ سے پورا ملک متاثر ہوا ‘وزیراعظم نے خود متاثرہ علاقوں کے کئی دورے کئے ‘ تباہ مکانات اور جاں بحق افراد کے معاوضوں میں اضافہ کیا ‘ زلزلہ متاثرین کا اشعار سے پیٹ نہیں بھرے گا ‘حکومت کو اس سنگین معاملے پر ایوان کی تجاویز کو سنجیدہ انداز سے سوچنا ہوگا ‘بہت کم عرصے میں زلزلہ کیلئے سفارشات مرتب کی گئیں ‘سولہ سفارشات میں سے ہر سفارش زلزلہ متاثرین کی فلاح کیلئے ہے
چیئرمین سینٹ رضا ربانی ‘ سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق ‘اپوزیشن لیڈر سینیٹر اعتزاز احسن کاسینٹ میں قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے مرتب کردہ سفارشات پر اظہار خیال
منگل 10 نومبر 2015 16:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی کارکردگی کو سراہتا ہوں اور تمام قائمہ کمیٹیوں کو ان کے نقش قدم پر چلنا چاہئے پورا ملک زلزلے کی زد میں ہے اور اس زلزلے سے پور اپاکستان متاثر ہوا ہے ‘ وزیراعظم نواز شریف نے خود کئی دورے کئے ہیں‘ تباہ شدہ مکانات اور جاں بحق افراد کے معاوضوں میں اضافہ کیا ہے‘ زلزلہ متاثرین کا اشعار سے پیٹ نہیں بھرے گا اور پرانے اشعار سے کچھ نہیں ہوگا‘ سینٹ کی مثبت پالیسی اور مقام جو بنا ہے اس کو برقرار رکھا جائے۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کو اس سنگین معاملے پر ایوان کی تجاویز کو سنجیدہ انداز سے سوچنا ہوگا میں صدیق بلوچ کو ڈونڈھ رہا ہوں کیونکہ صرف لودھراں کیلئے اڑھائی ارب روپے دیئے گئے وزیراعظم نے کہا کہ دو ارب روپے مانگے میں اڑھائی ارب دیتا ہوں میں ان زلزلہ متاثرہ علاقوں میں کسی صدیق بلوچ کو ڈھونڈتا ہوں کہ حکومت وہاں بھی کسی صدیق بلوچ کیلئے کسی فنڈ کا اعلان کرے۔(جاری ہے)
سینیٹر میر کبیر نے کہا کہ کوئٹہ فالٹ لائن پر واقع ہے مگر وہاں بھی عمارتی ضابطہ کا خیال نہیں رکھا جاتا جاپان میں زلزلے سے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں مگر پاکستان میں چھوٹے زلزلے سے بھی تباہی ہوتی ہے زیارت زلزلے میں سات ارب دیئے گئے تھے مگر وہ لوگوں کی جیبوں میں چلے گئے سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ہم تو فوٹو شوٹ کیلئے سب سے پہلے پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں اور وی آئی پیز کی سککیورٹی اور رہنے کے لئے بڑے بڑے انتظامات کئے جاتے ہیں سب سے پہلے وی آئی پی کلچر کو ختم کرنا ہوگا جو ریلیف نہیں بلکہ وہاں اس سے مزید مسائل پیدا ہوتے ہیں سینیٹر بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمیشہ ہم صرف تقریر پر اکتفا کرتے ہیں اور تجربے سے سیکھتے نہیں ہیں ہم ہر سال سیلاب اور زلزلوں کو عذاب سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں حکومت کو سنجیدگی سے کام کرنا چاہئے اپنے ہی کسی جیالے اور متوالے کو نیشنل والنٹیئر موومنٹ کا سربراہ بنا کر اسے فعال کیا جائے۔
سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ عمارتی ضابطہ کو پاکستان کے تمام علاقوں تک پھیلایا جائے پاکستان میں ایسا کوئی نظام ہی نہیں کہ عمارات کی جانچ پڑتال کی جائے ہم تمام اس کے ذمہ دار ہیں سینیٹر صلاح الدین ترمذی نے کہا کہ ابھی تک نقصان کا اندازہ نہیں لگایا گیا سروے ٹیمیں واپس کی جائیں بالاکوٹ کے حوالے سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں تو میں کہتا ہوں اپنی حسرتوں پر آنسو بہا کے رو ایرا کی تنخواہوں کا حساب تھا لگائیں تو فنڈز صرف انہی پر خرچ ہوتے ہیں ہمیں وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ 2005 کے زلزلے سے نقصانات اٹھائے ہیں مگر سبق نہیں سیکھا سینیٹر فرحت الله بابر نے کہا کہ جمہوری حکومت ہے لیکن اطلاعات آئی ایس پی آر سے موصول ہوتی ہے ضلعی انتظامیہ سسٹم کو فعال کرنا ہوگا سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ بعض ملکوں میں پیسوں کی جگہ میٹریل دیا جاتا ہے اور سوچ سمجھ کر اسکیمیں دی جانی چاہئیں تباہ شدہ مکانات کی از سر نو تعمیرات کی ذمہ داری حکومت کی ہے کراچی میں خطرات موجود ہین اس پر سندھ حکومت کو سوچنا ہوگا سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ایر اکے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین موجود ہی نہیں سندر اسٹیٹ کا نام پوری دنیا میں مشہور تھا مگر وہاں سفارشی لوگوں کو تعینات کیا گیا اور نتیجہ سب کے سامنے ہے اور ابھی تک اس کا ملبہ نہیں ہٹایا گیا۔مزید اہم خبریں
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.