دہشت گردی کے مقدمے میں سمجھوتہ کیسے ہو سکتا ہے؟

سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کی دہشتگردی مقدمے میں سمجھوتے کی بنیاد پر بریت کا نوٹس لے لیا

منگل 10 نومبر 2015 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے ایم این اے عابد رضا کی دہشت گردی مقدمے میں سمجھوتے کی بنیاد پر بریت کا نوٹس لے لیا۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے عابد رضا کی اہلیت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس، جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے عابد رضا کی دہشت گردی کے مقدمے میں سمجھوتے کی بنیاد پر بریت کا نوٹس لے لیا۔ چوہدری الیاس کے وکیل امتیاز شاہد صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ عابد رضا نے 6افراد کو قتل کیا۔ جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ دہشت گردی کے مقدمے میں سمجھوتہ کیسے ہو سکتا ہے۔